0
Saturday 18 Jan 2020 22:45

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1557 ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 76732 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش