QR CodeQR Code

پاکستان کو بچانے کیلئے کرپٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، شہباز شریف

9 Jul 2011 21:14

اسلام ٹائمز:پنجاب کے وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریگی۔ کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے وفد کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔


لندن:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے کرپٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ وہ لندن میں برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریگی۔ کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے وفد کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ اس موقع پرلارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ وزراء، ارکان اسمبلی اور وفد میں شامل دیگر ارکان کا اپنے خرچ پر برطانیہ آنا خوش آئند ہے، استقبالیے میں برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن چوہدری سرور بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 83932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83932/پاکستان-کو-بچانے-کیلئے-کرپٹ-حکومت-کا-خاتمہ-ضروری-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org