0
Sunday 19 Jan 2020 00:26

وزیراعظم کا آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر سخت انتظامی اقدامات کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران پر ملک گیر گرینڈ آپریشن زیرغور ہے اور وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم عمران خان کا انتہائی اہم پیغام پہنچایا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں، چیف کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش