QR CodeQR Code

وزیراعظم کا آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم

19 Jan 2020 00:26

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران پر ملک گیر گرینڈ آپریشن زیرغور ہے اور وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم عمران خان کا انتہائی اہم پیغام پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر سخت انتظامی اقدامات کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران پر ملک گیر گرینڈ آپریشن زیرغور ہے اور وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم عمران خان کا انتہائی اہم پیغام پہنچایا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں، چیف کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839329/وزیراعظم-کا-آٹے-کے-ذخیرہ-اندوزوں-کیخلاف-فوری-کریک-ڈاؤن-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org