0
Sunday 19 Jan 2020 10:09

سونامی کا رخ موڑنے کے لیے میدان میں آ رہے ہیں، سراج الحق

سونامی کا رخ موڑنے کے لیے میدان میں آ رہے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں اپنے اپنے ابو بچانے میں مصروف ہیں۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹا 70 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سونامی کا رخ موڑنے کے لیے میدان میں آ رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے قبر میں سکون ملے گا۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ قبر میں سکون کیسے ملے؟ جب ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور کفن کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش