QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا نواز لیگ کے ناراض ارکان سے رابطے کرنیکا فیصلہ

19 Jan 2020 10:26

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہو گئی، پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے جس کا ٹاسک جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہے، اسمبلی میں عددی برتری رکھنے کیلئے پنجاب میں بھی کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، (ن) لیگ کے ناراض ارکان سے رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 839343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839343/پی-ٹی-ا-ئی-کا-نواز-لیگ-کے-ناراض-ارکان-سے-رابطے-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org