0
Sunday 19 Jan 2020 12:44

دوبارہ مارچ ہو سکتا ہے، کارکن تیار رہیں، مولانا فضل الرحمان

دوبارہ مارچ ہو سکتا ہے، کارکن تیار رہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دوبارہ اسلام آباد مارچ کے اعلان کا عندیہ دیدیا۔ مولانا فضل الرحمان نے لاہور کی قیادت سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، آزادی مارچ کے ثمرات کے باعث جعلی حکمرانوں کی حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے، سارے جیلوں میں چلے جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران جیلوں میں بہت جلد اپنے اعمال اور کردار کی سزا بھگتیں گے، اس وقت جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو عوام کے جذبات اور ضروریات پر پورا اُتر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بیرون ملک بدنام اور ملکی اداروں کو آپس میں ٹکرا دیا ہے جبکہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی، بدامنی کا تحفہ دیا گیا ہے، اگر ایسی نالائق حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو حالات اور مسائل مزید سنگین صورت اختیار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرعی  ملک کا حال ہے کہ جہاں آٹا کا بحران ہے، کیا اقتصادی پالیسیاں بنانے والے اس بات کا جواب دے سکتے ہیں کہ زرعی ملک میں آٹے کا بحران کیسے پیدا ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے لاہور کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تیاریاں شروع کر دیں جلد ہی ایک اور مارچ کی کال آسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش