QR CodeQR Code

عبقری اجتماع، 2 ٹرینوں کو ڈیرہ نواب صاحب سٹیشن رکنے کی اجازت

19 Jan 2020 13:04

ریلوے انتظامیہ نے سالانہ عبقری روحانی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس، جبکہ فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والی ملت ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن پر رکنےکی اجازت دی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سالانہ عبقری روحانی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئے ریلوے انتظامیہ کا اقدام، 2 ٹرینوں کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت دے دی گئی۔ ریلوے انتظامیہ نے سالانہ عبقری روحانی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس، جبکہ فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والی ملت ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن پر رکنےکی اجازت دی ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو 2 منٹ رکنے کی اجازت دی گئی ہے، ٹرینوں کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت 21 تا 23 فروری تک ہوگئی۔ یاد رہے کہ ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن بہاولپور میں احمد پور شرقیہ کے قریب واقع ہے جہاں عبقری جماعت کا سالانہ اجتماع 21 تا 23 فروری تک منعقد ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839378/عبقری-اجتماع-2-ٹرینوں-کو-ڈیرہ-نواب-صاحب-سٹیشن-رکنے-کی-اجازت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org