0
Sunday 19 Jan 2020 13:34

عمران خان عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خورونوش سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن عذاب کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے 16 ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا اور عوام سے صرف اُن کو رلانے کا وعدہ پورا کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محکمہ شماریات کے اعداد و شمار عمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، سرکاری محکمے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے، بجلی اور گیس سے لے کر دال، سبزی اور ٹماٹر تک ہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ عمران خان اتنی زیادہ مہنگائی کر چکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہو جائے۔ ‎جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 839385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش