0
Sunday 19 Jan 2020 13:39

نوشہرہ، 7 سالہ بچی قتل، 2 ملزمان گرفتار

نوشہرہ، 7 سالہ بچی قتل، 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب میں لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش کاکا صاحب کے علاقے پیر سچ سے برآمد ہوئی اور خدشہ ہے کہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ورثاء کے مطابق 7 سالہ بچی کل 3 بجے گھر سے قرآن پاک پڑھنے کیلئے نکلی تھی اور پھر گھر واپس نہ آئی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ رات کے وقت بچی کی لاش گھر کے قریب ایک باغیچے سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ تھانہ نوشہرہ کلاں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان ابرار اور رفیق کو گرفتار بھی کرلیا ہے، جن سے اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 839387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش