0
Sunday 19 Jan 2020 16:51

سانحہ ساہیوال، سال بعد بھی انصاف نہ ملنے کیخلاف قرارداد جمع

سانحہ ساہیوال، سال بعد بھی انصاف نہ ملنے کیخلاف قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساھیوال کے ایک سال گزر جانے کے باوجود متاثرین کو انصاف کی عدم فراہمی پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن کنول پرویز کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 19 جنوری 2019ء کو سانحہ ساہیوال پیش آیا جس میں شادی پر جانیوالے معصوم نہتے شہریوں کو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ معصوم ننھے بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ اور پیاروں کی ہلاکت انسانیت سوز واقعہ تھا۔ سانحہ ساہیوال کو ایک سال بیت گیا لیکن متاثرین آج بھی انصاف کیلئے منتظر نظر آتے ہیں۔
 
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کا جوڈیشیل کمیشن بنانے کے وعدے سے بھی مکر جانا افسوسناک ہے۔ ملزمان کیخلاف کوئی موثر کاروائی نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نہ ہی متاثرین کو انصاف دے سکی ہے اور نہ ہی مرنے والے معصوم لوگوں کے خون کا مداوا کرتی نظر آئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور متاثرین سانحہ ساہیوال کو انصاف دلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 839425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش