QR CodeQR Code

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

19 Jan 2020 18:33

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ 70 ہزار گندم کی بوریاں آج کراچی پہنچ چکی ہیں، کل تک مزید 50 ہزار بوریاں پہنچ جائیں گی، حکومت سندھ نے این ایل سی سے معاہدہ کیا ہے، این ایل سی کی 200 گاڑیاں گندم لانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی، منگل اور بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا، پاسکو نے 3 لاکھ ٹن گندم سندھ کے لئے الاٹ کی تھی، یہ گندم پنجاب اور بلوچستان سے لائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 70 ہزار گندم کی بوریاں آج کراچی پہنچ چکی ہیں، کل تک مزید 50 ہزار بوریاں پہنچ جائیں گی، حکومت سندھ نے این ایل سی سے معاہدہ کیا ہے، این ایل سی کی 200 گاڑیاں گندم لانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ گندم کراچی اور حیدرآباد میں فلور ملز کو دی جارہی ہیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے، چکی پر فی کلو آٹا 70 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 20 کلو کا تھیلا بھی نایاب ہے۔


خبر کا کوڈ: 839433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839433/ٹرانسپورٹرز-کی-ہڑتال-وجہ-سے-گندم-سپلائی-میں-تاخیر-ہوئی-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org