QR CodeQR Code

خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ سیرت طیبہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

19 Jan 2020 19:20

ایام فاطمیہ کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ ہمارے حکمران اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ کام کرنے کا عزم کریں، جو خانوادہ رسولﷺ اور ان کے اصحابؓ کا تھا، تاکہ اسلام کی سربلندی کیلئے کام ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن اسلام کا مقابلہ بھی کیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار اور طرز زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ایام فاطمہ کی مناسبت سے کراچی میں منعقدہ مجالس کے اجتماعات سے خطاب کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ آپ رسول اکرمﷺ کی چہیتی بیٹی، علیؑ مرتضیٰ کی زوجہ اور حسنؑ و حسینؑ کی والدہ ماجدہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ عظیم مجاہدہ تھیں، جنہوں نے ہر محاذ پر دفاع اسلام کیلئے رسالت مابﷺ کے شانہ بشانہ سخت اور طویل جدوجہد کی اور اسلام کی جڑوں کو ہمیشہ کیلئے مضبوط اور مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ انہی مقدس اور محترم ہستیوں کے نقش قدم پر چلے، جن کی محبت کا واضح طور پر حکم دیا گیا ہے، خصوصاً ہمارے حکمران اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ کام کرنے کا عزم کریں، جو خانوادہ رسولﷺ اور ان کے اصحابؓ کا تھا، تاکہ اسلام کی سربلندی کیلئے کام ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن اسلام کا مقابلہ بھی کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 839438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839438/خاتون-جنت-حضرت-فاطمہ-زہرا-سیرت-طیبہ-انسانیت-کیلئے-مشعل-راہ-ہے-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org