0
Sunday 19 Jan 2020 19:33

صوبوں میں موجود احساس محرومی ختم کرنا ہوگا، اعجاز ہاشمی

صوبوں میں موجود احساس محرومی ختم کرنا ہوگا، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وفاق کی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے 18ویں ترمیم کے خاتمے کی غرض سے مختلف حربے استعمال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صوبائی خود مختاری کو بحال رکھنا آئینی ضرورت اور وفاق پاکستان کی مضبوطی کا باعث ہوگی۔ صوبائی حکومتوں کے اختیارات کے خاتمے کے مطالبات کے حوالے سے مختلف وفاقی وزراء کے بیانات متنازع اور خاص مائنڈ سیٹ کی عکاس اور کسی کی ترجمانی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزراء کو آئین کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اٹھارہویں ترمیم کے ذریعہ صوبوں کو جس انداز سے مضبوط بنایا گیا، اس کی روح کو تبدیل کیا گیا تو فیڈریشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم منظور کرنیوالی جمہوری قوتوں نے پارلیمنٹ کو بالادست ادارہ کے طور پر تسلیم کروایا اور صوبوں کے احساس محرومی کا باعث بننے والے دیرینہ مسائل کو حل کرکے 1973ءکے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرکے پاکستان کو مضبوط بنایا، جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا مگر اب غیر جمہوری قوتوں کی ترجمانی کرکے وفاقی وزرا پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں، ایسی آوازیں بند ہونی چاہیئں جو فیڈریشن کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش