QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی نے امت مسلمہ میں شعور اور بیداری کی لہر پیدا کر دی، خضر کاظمی

19 Jan 2020 19:46

ایس این ایل سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکتب اہلبیتؑ کی قومی جماعتوں کے اتحاد امت فورم پر اکٹھے ہونے کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نمائندہ ولی فقیہہ رہبر ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں قوم متحد ہو کر پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کو مضبوط کر سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیئرمین خضر عباس کاظمی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل آئی اے راجپوت اور سیکرٹری اطلاعات علی رضا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محافظ مقامات مقدسہ جنرل قاسم سلیمانی، عراقی رضا کار فورس حشدالشعبی کے سربراہ ابومہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہداء نے امت مسلمہ میں شعور اور بیداری کی لہر پیدا کر دی ہے اور عزم کیا ہے کہ ایمانی مراکز اور شعائر اسلامی کا تحفظ اپنی جان دے کر بھی کریں گے۔ انہوں نے پاکستان میں مکتب اہلبیتؑ کی قومی جماعتوں کے اتحاد امت فورم پر اکٹھے ہونے کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نمائندہ ولی فقیہہ رہبر ملت اسلامیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں قوم متحد ہو کر پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کو مضبوط کر سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 839444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839444/قاسم-سلیمانی-نے-امت-مسلمہ-میں-شعور-اور-بیداری-کی-لہر-پیدا-کر-دی-خضر-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org