0
Sunday 19 Jan 2020 20:20

ایس ای سی پی، ایف بی آر یا صوبائی حکومتوں کے ساتھ رجسٹرڈ تنظیموں کے علاوہ عطیات اور چندہ وصول کرنے پر پابندی کا فیصلہ

ایس ای سی پی، ایف بی آر یا صوبائی حکومتوں کے ساتھ رجسٹرڈ تنظیموں کے علاوہ عطیات اور چندہ وصول کرنے پر پابندی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی ایک اہم شرط پوری کرنے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں فلاحی تنظیموں کی مکمل معلومات پر مبنی رجسٹری قائم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس میں فلاحی کاموں میں شریک حقیقی تنظیموں کی نشاندہی کر دی گئی ہے، اب صرف انہی تنظیموں کو چندے اور عطیات وصول کرنے کی اجازت ہوگی، جو ایس ای سی پی، ایف بی آر یا چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی اور وہ اس رجسٹری میں شامل ہوں گی، اس ویب سائٹ سے ہٹ کر کسی تنظیم کے چندہ یا عطیات وصول کرنے پر پابندی ہوگی۔ رجسٹری میں ایس ای سی پی کی جانب سے رجسٹرڈ کی گئی 4106 اور ایف بی آر کی جانب سے رجسٹرڈ کی گئی 3180 فلاحی تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 56، راولپنڈی میں 56تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 839449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش