QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کے گھر 25 لاکھ کی ڈکیتی

19 Jan 2020 20:36

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کا بیان قلم بند کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ یاد رہے لاہور میں مقیم وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی رہائش گاہ میں 6 جنوری کو مسلح افراد داخل ہوئے تھے جنہوں نے اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو لوٹ لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء انجینئر افتخار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح افراد 25 لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار کی رہائش گاہ میں نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر گھر کا صفایا کیا اور واردات کے دوران اہل خانہ سمیت بچوں پر تشدد بھی کیا۔ انجینئر افتخار کے مطابق ڈاکو قیمتی زیورات اور ریال کی صورت میں نقدی لے کر گئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کا بیان قلم بند کرنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ یاد رہے لاہور میں مقیم وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کی رہائش گاہ میں 6 جنوری کو مسلح افراد داخل ہوئے تھے جنہوں نے اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو لوٹ لیا تھا۔ نقاب پوش ڈاکوؤں نے خواتین سے 8 طلائی چوڑیاں اتروائیں، گھر میں موجود پستول چھینا اور چیک پر 30 لاکھ روپے کی رقم لکھ کر بھانجے کی اہلیہ سے زبردستی دستخط کروا کے فرار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جنہوں نے اپنی جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 839452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839452/تحریک-انصاف-کے-مرکزی-ڈپٹی-سیکریٹری-اطلاعات-گھر-25-لاکھ-کی-ڈکیتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org