0
Sunday 19 Jan 2020 20:34

افگار بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، لکی مروت میں احتجاجی مظاہرہ

افگار بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، لکی مروت میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں معروف پشتو شاعر افگار بخاری کے قتل کے چالیسویں روز قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے لکی مروت کے محلہ سیدان سے احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں عقیدت مندوں، ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔ سینکڑوں افراد نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی سے ثمر عباس، راحل بخاری، بہلول مروت، سلطان صلاح الدین ایڈووکیٹ، طاہر عباس بخاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 روز گزرنے کے باوجود قاتل بے نقاب نہ ہوسکے جو حکومت کی غفلت کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔ خیال رہے کہ شاعر افگار بخاری کو 11 دسمبر کی رات لکی مروت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے افگار بخاری کے حجرے میں گھس کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔ مقتول افگار بخاری پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 839453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش