0
Sunday 19 Jan 2020 21:25
امریکی انخلاء

کردستان اپنے علاقے سے امریکی انخلاء میں بغداد کے حکم کا پابند ہے، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی

کردستان اپنے علاقے سے امریکی انخلاء میں بغداد کے حکم کا پابند ہے، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی
اسلام ٹائمز۔ عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن مھدی عبدالکریم نے کردستان کے علاقے سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں کہا ہے کہ کردستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا مسئلہ عراق کی مرکزی حکومت کے فیصلے پر منحصر ہے۔ مھدی عبدالکریم نے ایک عراقی نیوز چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان اپنے علاقوں سے امریکی افواج کے انخلاء کے امکان کو رد نہیں کرتا۔ انکا کہنا تھا کہ کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے بھی اس مسئلے میں مرکزی عراقی حکومت کی پیروی پر مبنی کردستان حکومت کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمھدی کے اربیل کے دورے کے موقع پر مسعود بارزانی نے انکے کیساتھ اپنی ملاقات میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں جو فیصلہ کرے گی، کردستان حکومت بھی عراقی سالمیت اور حکمرانی کے احترام میں اسکی پیروی کریگی جبکہ عراق میں موجود امریکی افواج کیطرف سے آئے دن کے دہشتگردانہ اقدامات اور بالآخر عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس اور ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی انکے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اپنی سرزمین سے غیرملکی افواج کے نکال باہر کئے جانے کی قرارداد منظور کر لی تھی جسکے بعد حکومتی و عوامی سطح پر عراق سے غیرملکی افواج کے انخلاء کی کمپین زور و شور کیساتھ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 839458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش