0
Sunday 19 Jan 2020 21:48

مذاکرات کے دوران امریکا کا سیز فائر کا مطالبہ طالبان نے مسترد کر دیا

مذاکرات کے دوران امریکا کا سیز فائر کا مطالبہ طالبان نے مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے افغان امن مذاکرات کے دوران امریکا کا سیز فائر کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امن کے لیے قطر میں امریکا طالبان مذاکرات کے دوران امریکا نے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا، جسے طالبان کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔ مذاکرات کے حوالے سے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا بتانا ہے کہ بات چیت عمدہ رہی جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔ افغان امن مذاکراتی عمل سے باخبر ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ طالبان مذاکرات کے دوران سیز فائر کا اعلان کریں، مگر ہم  نے سیزفائر کے اعلان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ نے امریکا سے امن معاہدے کے بعد سیز فائرپر اتفاق کیا ہے اور معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے جرمنی میں ملاقات کریں گے۔ افغان امن مذاکرات میں طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تھی جس پر امریکا 10 دن کی جنگ بندی پر متفق ہو گیا۔ واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی اپنی پیشکش پر مشتمل تحریری دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ قطر کے دوران انہیں دی گئی تھی۔ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان اور امریکی نمائندوں کا اجلاس بدھ اور جمعرات کو دوحہ میں ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 839459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش