QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پر گاڑی برف سے پھسل کر دریا میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

19 Jan 2020 22:03

ریسکیو ذرائع کے مطابق باغیچہ کے مقام پر برف سے پھسل کر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ضلع گانچھے کے علاقے تھلے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی او غلام محمد ولد کریم موقع پر جاں بحق جبکہ سیف اللہ، منور، عبداللہ اور حسن زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ روندو کے علاقہ باغیچہ کے مقام پر گلگت سے سکردو جانے والی گاڑی برف سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باغیچہ کے مقام پر برف سے پھسل کر گاڑی کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ضلع گانچھے کے علاقے تھلے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی او غلام محمد ولد کریم موقع پر جاں بحق جبکہ سیف اللہ، منور، عبداللہ اور حسن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال تھوار لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سکردو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈی ڈی او غلام محمد اپنے بیٹے کے علاج کیلئے راولپنڈی جا رہا تھا کہ باغیچہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 839461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839461/گلگت-سکردو-روڈ-پر-گاڑی-برف-سے-پھسل-کر-دریا-میں-جا-گری-ایک-شخص-جاں-بحق-چار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org