QR CodeQR Code

بلتستان تین دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں، پارہ منفی 25 ریکارڈ

19 Jan 2020 22:11

یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت مزید بڑھا دی، شدید سردی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی لہر آئندہ کئی روز تک جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان گذشتہ تین دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت منفی 25 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت مزید بڑھا دی، شدید سردی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی لہر آئندہ کئی روز تک جاری رہے گی جس سے سردی کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائیگا۔ دوسری جانب پائپ لائنوں میں برف جم جانے کے باعث پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید سردی کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے مسائل میں دگنا اضافہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839463/بلتستان-تین-دنوں-سے-شدید-سردی-کی-لپیٹ-میں-پارہ-منفی-25-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org