QR CodeQR Code

تحفظات ختم، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے آئی جی کو قبول کر لیا

19 Jan 2020 22:49

سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق حفیظ الرحمن نے جی بی میں خدمات سر انجام دینے والے نئے آئی جی کا انٹرویو لیا۔ وزیر اعلیٰ نئے آئی جی پی سے مطمئن ہوئے اور قابل آفیسر ہونے کی وجہ سے بحیثیت آئی جی گلگت بلتستان قبول کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے نئے آئی جی پی کو قبول کر لیا۔  ایک روز قبل کیے جانے والے احتجاج اور تحفظات ختم ہو گئے۔ سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق حفیظ الرحمن نے جی بی میں خدمات سر انجام دینے والے نئے آئی جی کا انٹرویو لیا۔ وزیر اعلیٰ نئے آئی جی پی سے مطمئن ہوئے اور قابل آفیسر ہونے کی وجہ سے بحیثیت آئی جی گلگت بلتستان قبول کیا۔ حفیظ الرحمن نے اس سے قبل موجودہ وفاقی حکومت کے غیر ذمہ دا رویے پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ارباب شہزاد اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو واضح کیا تھا کہ صوبے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پی جیسے اہم تبادلوں پر صوبائی حکومت سے مکمل مشاورت کی جائے اور اعتماد میں لیا جائے جس پر وفاقی حکومت نے نئے آئی جی کی پوسٹنگ کے حوالے سے صوبائی حکومت سے مشاورت نہ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ آئندہ سے صوبے کیلئے چیف سیکریٹری اور آئی جی جیسے بڑے اور اہم آفیسران کی پوسٹنگ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ جی بی سے مکمل مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جی بی ایک مثالی صوبہ بن گیا ہے، کسی بھی اہم پوسٹنگ اور تبادلے کے حوالے سے صوبائی حکومت سے مکمل مشاورت کی جائے اور اعتماد میں لیا جائے۔ تحفظات کو جسے وفاقی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839472/تحفظات-ختم-وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان-نے-نئے-ا-ئی-جی-کو-قبول-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org