QR CodeQR Code

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

19 Jan 2020 22:50

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق منشیات مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ہیئروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق منشیات مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں اے ایس ایف نے عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 378 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں ہی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 839488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839488/اسلام-ا-باد-ایئرپورٹ-پر-منشیات-اسمگلنگ-کی-کوشش-ناکام-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org