QR CodeQR Code

شہباز شریف واپسی کی جلدی کیجئے، کرپشن داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے، شہزاد اکبر

19 Jan 2020 23:57

اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن سے یاد آیا (جی این سی) والا نثار گل جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے، واپسی کی جلدی کیجئے، کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف واپسی کی جلدی کیجئے، کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے۔ شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی، ورنہ عوام سمجھی تھی لندن کے ہوگئے، ویسے وہاں ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہے، لگے ہاتھوں اسے بھی گھسیٹ لیتے۔ اپنی ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن سے یاد آیا (جی این سی) والا نثار گل جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے، واپسی کی جلدی کیجئے، کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپکی منتظر ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ملک میں آٹے کے بحران پر فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ کس کے حکم پر آٹا بیرون ملک بھجوایا گیا؟ جب ملک میں کمی تھی تو گندم اور آٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ کس کے حکم پر اور کس قیمت پر گندم اور آٹا برآمد ہوا؟ قوم کو معلوم ہونا چاہیئے ملک و قوم کانقصان کرکے کس نے فائدہ اٹھایا۔؟


خبر کا کوڈ: 839490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839490/شہباز-شریف-واپسی-کی-جلدی-کیجئے-کرپشن-داستان-اگلی-قسط-آپکی-منتظر-ہے-شہزاد-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org