0
Monday 20 Jan 2020 00:12

قصور میں 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام

قصور میں 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں ریاض اور بیوی بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کرکے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا، جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش