0
Monday 20 Jan 2020 10:29

عراق، فلوجہ سے داعش کا سکیورٹی آفیسر گرفتار

عراق، فلوجہ سے داعش کا سکیورٹی آفیسر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ سے داعش کا سکیورٹی آفیسر گرفتار کر لیا ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق داعش کے باقیماندہ دہشتگردوں کیخلاف ملک میں جاری آپریشن کے دوران فلوجہ میں موجود داعش کے سکیورٹی آفیسر کو ایک چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے اپنی اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش