QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا دوسرے آپشن کے طور پر نون لیگ کے ناراض ارکان سے رابطے کا فیصلہ

20 Jan 2020 10:39

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اور مرکز میں پی ٹی آئی عددی برتری مستحکم کرنے کے مشن کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوڑ توڑ کی سیاست کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکمران جماعت اتحادیوں کے تحفظات پر پریشان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ناراض اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک جہانگیر ترین کے سپرد کیا ہے۔ اسوقت اتحادیوں کی جانب سے تحفظات کیوجہ سے تحریک انصاف میں ہلچل موجود ہے، ایک طرف اتحادی مناؤ مشن زورو شور سے جاری ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی نے دوسرے آپشن کے طور پر نون لیگ کے ناراض ارکان سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹاسک بھی جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسمبلی میں عددی برتری برقرار رکھنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اب مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان سے رابطے شروع کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اور مرکز میں پی ٹی آئی عددی برتری مستحکم کرنے کے مشن کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 839510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839510/پی-ٹی-ا-ئی-کا-دوسرے-ا-پشن-کے-طور-پر-نون-لیگ-ناراض-ارکان-سے-رابطے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org