1
Monday 20 Jan 2020 18:10

تحریک لبیک نے فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

تحریک لبیک نے فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے معروف پاکستانی فلمساز سرمد کھوسٹ کی جانب سے بنائی جانیوالی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کیخلاف 22 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی اقدار اور علماء  کیخلاف فلمیں اور ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جبکہ ناموسِ رسالت(ص) اور شعائرِ اسلام  کی بات کرنیوالوں کو ہزاروں سال کی سزا سنائی جا رہی ہے، ایسے اقدامات کیخلاف  22 جنوری کو لاہور سمیت پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین(ع) نے فرمایا کہ ظلم کیخلاف اٹھنے میں جتنی دیر کرو گے اتنا نقصان زیادہ ہوگا، ملک میں اسلامی اقدار کیخلاف فلمیں اور ڈرامے بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 جنوری کو ’’زندگی تماشا‘‘ نامی فلم ریلیز کی جا رہی ہے جس میں  اسلام، علماء اور نعت خوانوں کیخلاف ایسی کوئی بات  نہیں جو اِنہوں نے چھوڑی ہو، جبکہ چار اور فلمیں ایسی ہیں جو بنائی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے تو کبھی تقوے کے دعوی ہی نہیں کئے لیکن ’’فلم زندگی تماشا‘‘ میں علماء کی تذلیل کی گئی ہے لہذا ناموسِ رسالت(ص) اور شعائرِ اسلام کی توہین پر مبنی فلم "زندگی تماشہ" کی نمائش نہ روکنے کیخلاف اور تحریک لبیک کے کارکنوں کو دی جانیوالی سزاؤں کیخلاف لاہور داتا دربار سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ذمہ دار اداروں کو شعائرِ اسلام کی توہین پر مبنی فلم ’’زندگی تماشہ‘‘ کو ساڑھے تین ماہ سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود نہ روکنے کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں شہری بھرپور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 839512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش