0
Monday 20 Jan 2020 10:56

بغاوت کیس، عالمگیر خان وزیر نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بغاوت کیس، عالمگیر خان وزیر نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ریاست مخالف تقاریر کرنے اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں گرفتار پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے رہنما عالمگیر وزیر نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ملزم عالم گیر خان وزیر کیخلاف سول لائن لاہور پولیس نے مال روڈ پر ریلی کے دوران اشتعال انگیز اور ریاست مخالف تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست میں عالمگیر وزیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بےگناہ ہیں، کوئی اشتعال انگیز تقریر نہیں کی اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام اٹھایا ہے جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہو۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ اسے جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ضمانت پر رہا کیا جائے کیس کے ٹرائل میں باقاعدگی سے پیش ہونے کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ یاد رہے کہ 29 نومبر کو لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں طلبہ یونین کی بحالی سمیت دیگر طلبہ حقوق کیلئے پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے پلیٹ فارم سے ریلیاں نکالی گئی تھیں جن میں مقررین نے ریاست مخالف خطابات کئے تھے جس پر لاہور پولیس نے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 839514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش