0
Monday 20 Jan 2020 10:55

اگر حالات تبدیل نہ ہوئے تو ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

اگر حالات تبدیل نہ ہوئے تو ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی صورتحال بہت خراب ہے، ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا ہوتا نظر ںہیں آ رہا، اگر حالات تبدیل نہ ہوئے تو ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنایا جائے، الیکشن ترامیم کے بغیر الیکشن کمیشن کو بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء الیکشن میں الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، دوبارہ سے الیکٹرول ریفارمز ہونی چاہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ ہے، اس تبدیلی کے بعد الیکشن اصلاحات کی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 839515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش