0
Monday 20 Jan 2020 11:14

خیبر پختونخوا، روٹی کی قیمت 15 روپے کرنیکا مطالبہ، نانبائیوں کی ہڑتال، تندور بند

خیبر پختونخوا، روٹی کی قیمت 15 روپے کرنیکا مطالبہ، نانبائیوں کی ہڑتال، تندور بند
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے تندور بند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نان بائیوں نے آٹا مہنگا ہونے کے باعث روٹی کی سرکاری قیمت دس سے بڑھا کر پندرہ روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن صوبائی حکومت نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نان بائیوں نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کر دی اور پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں تندور بند کر دیے ہیں۔ ہڑتال کے باعث طلبہ و طالبات اور سرکاری و نجی ملازمین کو روٹی سے ناشتہ کئے بغیر اسکول اور دفاتر جانا پڑا۔ ادھر حکومت نے آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث 45 روپے کلو والا آٹا 70 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش