0
Monday 20 Jan 2020 11:19

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک لاکھ 64 ہزار روپے تک اضافے کا امکان

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک لاکھ 64 ہزار روپے تک اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملازمین کیلئے ناقابل یقین خوشخبری کی نوید سنا دی گئی جس میں تنخواہوں میں ایک لاکھ 64 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے جس کے بعد گریڈ 1 سے لے کر 22 تک کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین کی وفاقی سروس تشکیل نو کمیٹی نے اس حوالے سے اصول فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور مراعات میں موجود امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نظرثانی شدہ پیکج کے تحت سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گا۔ 2017 میں لاگو تنخواہوں کے اسکیل کی بنیاد پر رد و بدل کیا جائے گا، مدت ملازمت کے لحاظ سے بنیادی گریڈ کے پیش نظر تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت گریڈ 1 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا، گریڈ 2 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار 300 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 19 ہزار روپے سے زائد، گریڈ 3 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار 610روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 21 ہزار 310 روپے اضافہ ہوگا۔ گریڈ 4 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9900 روپے زیادہ سے زیادہ 23 ہزار 100 روپے، گریڈ 5 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10260 روپے زیادہ سے زیادہ 25260 روپے، گریڈ 6 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10620 روپے زیادہ سے زیادہ 27240 روپے، گریڈ 7 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10990 روپے زیادہ سے زیادہ 29290 روپے، گریڈ 8 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 11380 روپے زیادہ سے زیادہ 31480 روپے، گریڈ 9 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 11770روپے زیادہ سے زیادہ 31480 روپے،گریڈ 10 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 12160روپے زیادہ سے زیادہ 36160روپے کا اضافہ ہوگا۔

گریڈ 11 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 12570روپے زیادہ سے زیادہ 38970روپے، گریڈ 12 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 13320روپے زیادہ سے زیادہ 42120روپے، گریڈ 13 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 14260روپے زیادہ سے زیادہ 45760روپے، گریڈ 14 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 15180روپے زیادہ سے زیادہ 50280روپے، گریڈ 15 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 16120روپے زیادہ سے زیادہ 56020 روپے، گریڈ 16 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 18910روپے زیادہ سے زیادہ 64510 روپے اضافہ ہوگا۔ اسی طرح گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 30370 روپے زیادہ سے زیادہ 76370روپے، گریڈ 18 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 38350 روپے زیادہ سے زیادہ 95750 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 59210روپے زیادہ سے زیادہ 120210روپے، گریڈ 20 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 69090 روپے زیادہ سے زیادہ 132230روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 76270روپے زیادہ سے زیادہ 146720روپے اضافہ ہوگا۔ سب سے زیادہ اضافہ گریڈ 22 کے ملازمین کیلئے کم سے کم 82380 روپے زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 64 ہزار 560 روپے تک کا ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 839523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش