QR CodeQR Code

فوج پر امریکی اخبار کے الزامات بے بنیاد اور شرانگیز ہیں، آئی ایس پی آر

9 Jul 2011 23:18

اسلام ٹائمز:میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں نیویارک ٹائمز نے گمراہ کن دعوؤ ں کو خبر قرار دے کر شائع کیا، جن کی بنیاد بے نام امریکی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر ہے اور اس قسم کی خبریں گمنام ذرائع سے منسوب ہونے کی وجہ سے ویسے ہی مشکوک ہو جاتی ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ فوج پر امریکی اخبار کے الزامات بے بنیاد اور شرانگیز ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں نیویارک ٹائمز نے گمراہ کن دعوؤ ں کو خبر قرار دے کر شائع کیا، جن کی بنیاد بے نام امریکی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر ہے اور اس قسم کی خبریں گمنام ذرائع سے منسوب ہونے کی وجہ سے ویسے ہی مشکوک ہو جاتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی میڈیا کو دو ہزار چار میں بھی عراق جنگ کی کوریج کے دوران بعض بے بنیاد خبروں کی اشاعت پر معافی مانگنی پڑی تھی۔ اخبار نے کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے عراق جنگ کی طرح ایک بار پھر افسوس کا اظہار کرنا پڑے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 83954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83954/فوج-پر-امریکی-اخبار-کے-الزامات-بے-بنیاد-اور-شرانگیز-ہیں-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org