0
Monday 20 Jan 2020 14:14

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےکئی شہروں میں بارش

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےکئی شہروں میں بارش
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ پیر سے بلوچستان میں گہرے بادلوں کے ساتھ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش سے سردی کی شدت کم ہوگئی ہے۔ قلات منفی 5، کوئٹہ منفی3، ژوب منفی 1 اور دالبندین میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں بارش نے مختلف علاقوں میں پڑی برف صاف کردی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا پریشر بھی بہتر بنایا جائے۔ محکمہ موسمیات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، نوشکی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، چاغی چمن میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 839565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش