QR CodeQR Code

جارح سعودی عرب کے اتحادیوں پر انصاراللہ کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ہلاک دسیوں زخمی

20 Jan 2020 15:37

انصاراللہ یمن نے اپنے ان حملوں کو سعودی اتحاد کیطرف سے صوبہ صنعاء کے نِھَم اور دوسرے علاقوں پر شدید بمباری کا جواب قرار دیا ہے جبکہ یمن کیطرف سے یہ جوابی حملے ایک ایسے وقت میں انجام پائے ہیں جب 4 ماہ قبل سے انصاراللہ نے اپنی نیک نیتی کی بناء پر یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر رکھا تھا تاہم جارح سعودی اتحاد کیطرف سے یمن کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے جارح سعودی عرب کے مسلسل ہوائی حملوں کا جواب دیتے ہوئے گزشتہ شب یمن کے شمال مشرقی صوبے مأرب میں موجود سعودی اتحادی فوجیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ انصاراللہ یمن نے اپنے ان حملوں کو سعودی اتحاد کیطرف سے صوبہ صنعاء کے نِھَم اور دوسرے علاقوں پر شدید بمباری کا جواب قرار دیا ہے۔ یمن کیطرف سے یہ جوابی حملے ایک ایسے وقت میں انجام پائے ہیں جب 4 ماہ قبل سعودی عرب کی آرامکو نامی تیل کی تنصیبات پر یمن کی جوابی کارروائی کے بعد سے انصاراللہ نے اپنی نیک نیتی کی بناء پر یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ اس مدت کے دوران جارح سعودی اتحاد کیطرف سے یمن کو مسلسل جنگی طیاروں اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

دوسری طرف یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر خارجہ محمد الحضرمی نے امریکی صدر کے ڈپٹی مشیر برائے خلیج فارس ٹم لنڈرکنگ کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ گزشتہ شب انصاراللہ کیطرف سے ہونے والی جوابی کارروائی میں سعودی فوجی اتحاد کے 100 سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔ اسی طرح یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر بھی ان ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انصاراللہ کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 100 سے زائد فوجیوں کے علاوہ دسیوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 839576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839576/جارح-سعودی-عرب-کے-اتحادیوں-پر-انصاراللہ-کا-جوابی-حملہ-100-سے-زائد-ہلاک-دسیوں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org