0
Monday 20 Jan 2020 13:43

سعودی فوج میں خواتین کی شمولیت کا آغاز

سعودی فوج میں خواتین کی شمولیت کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی آرمی میں خواتین کی شمولیت کا عمل شروع ہوگیا، مقامی خواتین کی بڑی تعداد نے مسلح افواج میں شمولیت کے لیے درخواستیں دیں۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا، سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح کیا۔ سعودی مسلح افواج مختلف شعبوں میں تعیناتی کے لیے خواتین کو طلب کر رہی ہے۔

مسلح افواج میں عسکری تربیت اور داخلہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے اس موقع پر چیف آف سٹاف کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ محکمہ دفاع کی جانب سے اس حوالے سے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب میں چیف آف سٹاف جنرل حامد الرویلی کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گذشتہ برس اکتوبر میں خواتین کو مسلح افواج میں ملازمتیں دینے کا اعلان کیا تھا، سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ مقامی خواتین اگر مسلح فوج میں ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مکمل اجازت ہے۔
خبر کا کوڈ : 839584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش