0
Monday 20 Jan 2020 16:56

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جبری شادی کروائی گئی، ایسی شادیاں زیادہ نہیں چلتیں، سعید غنی

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جبری شادی کروائی گئی، ایسی شادیاں زیادہ نہیں چلتیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے صوبائی بلدیات وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں آٹے کا بحران کبھی نہیں ہوا، اگر گندم کی کھپت زیادہ ہے تو پیداوار بڑھائی جائے، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو مس ہینڈل کیا ہے، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہوتے ہی گندم کی سپلائی بحال ہوگئی ہے، بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آجائے گی۔ میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت طے کریں گے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گے، سندھ میں تو آٹے بحران کے ذمہ دار ہم ہیں لیکن دیگر صوبوں میں آٹے بحران کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لوگ سندھ کے ہسپتالوں میں علاج کیلئے آتے ہیں، صحت کے شعبے میں لوگوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیئے، ہر زمہ داری سندھ پر لگانی ہے تو وفاق مستعفیٰ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی جی کی تبدیلی کیلئے تیار ہے، آئی جی پی ٹی آئی کی بی ٹیم کے طور پر کام کررہا ہے، آئی جی سندھ نے جو کام کیا ہے اس کے بعد ان کی پوسٹنگ شاید ہی کہیں ہو، آئی جی سندھ نے اچھے پولیس افسران پر دھبہ لگا دیا ہے، اگر کوئی وزیر آئی جی کیخلاف بات کرے تو اس کیخلاف جھوٹی رپورٹ بناکر پیش کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جبری شادی کروائی گئی، ایسی شادیاں زیادہ نہیں چلتیں، اب شادی کروانے والے بھی کہتے ہیں بھاڑ میں جاﺅ، دو ماہ میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ زیادہ لمبے عرصے ساتھ نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی نمائندے موجود ہیں اور مدت پوری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 839600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش