0
Monday 20 Jan 2020 17:38

وفاقی حکومت نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ضابطے کی کارروائی کرسکتی ہے، عدالت

وفاقی حکومت نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ضابطے کی کارروائی کرسکتی ہے، عدالت
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے شرائط کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اگر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر اعتراض ہے تو وہ ضابطے کی کارروائی کرسکتی ہے۔ پیر کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے حکومتی شرائط کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت میں موقف دیا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے، میڈیکل رپورٹس بھی باقاعدگی سے جمع کرا رہے ہیں، اس لئے نواز شریف ابھی واپس نہیں آسکتے۔ اس پر سرکاری وکیل نے اعتراض کر دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر سمجھتے ہیں کہ رپورٹس ٹھیک نہیں تو ضابطے کی کاروائی کریں۔

شہباز شریف کی درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر نواز شریف کو 4 ہفتے سے زیادہ رہنا ہے تو انہیں عدالت سے اجازت لینا چاہیئے تھی، وہ باہر برگر کھا رہے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2019ء میں اس درخواست پر نواز شریف کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دے کر پٹیشن کو جنوری میں سماعت کے لئے منظور کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 839608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش