0
Saturday 9 Jul 2011 23:51

افغانستان،افغان محافظ کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک، ایک زخمی

افغانستان،افغان محافظ کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک، ایک زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے میں ایک افغان محافظ نے فائرنگ کر کے نیٹو کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے سربراہ جنرل قاسم جنگل باغ نے بتایا کہ ہفتے کو نیٹو فوجی صوبہ پنج شیر میں تعمیر نو کے ایک قافلے کے ساتھ سفر کر رہے تھے جب اس محافظ نے فائرنگ کر دی۔ نیٹو فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے محافظ بھی مارا گیا۔ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ رواں سال اس کے 280 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 83961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش