QR CodeQR Code

اپوزیشن کیجانب سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت کو 3 نئے نام ارسال

20 Jan 2020 18:23

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان 5 دسمبر 2019ء کو اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوچکے ہیں، جس کے بعد 6 دسمبر کو جسٹس (ر) الطاف ابراہیم نے قائم مقام الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کے لئے اپوزيشن ليڈر شہباز شريف نے وزيراعظم کو جوابی خط ميں تين نئے نام بھجوا ديئے۔ اپوزیشن لیڈر نے خط میں ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام تجويز کئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ان ناموں میں سے کسی ایک پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے 3 نئے نام تجویز کئے تھے، جسے خط کے ذریعے سابق وفاقی سیکریٹریز کے تین نام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ارسال کر دیئے گئے تھے۔ اس میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق وفاقی سیکرٹری فضل عباس مکین اور سابق وفاقی سیکرٹری سکندر سلطان راجہ کے نام شامل تھے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان 5 دسمبر 2019ء کو اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوچکے ہیں، جس کے بعد 6 دسمبر کو جسٹس (ر) الطاف ابراہیم نے قائم مقام الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
 


خبر کا کوڈ: 839620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839620/اپوزیشن-کیجانب-سے-چیف-الیکشن-کمشنر-کیلئے-حکومت-کو-3-نئے-نام-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org