0
Monday 20 Jan 2020 18:30

پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچ، لاہور پولیس نے رینجرز اور 2 ہیلی کاپٹر مانگ لئے

پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچ، لاہور پولیس نے رینجرز اور 2 ہیلی کاپٹر مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی میچیز کی سکیورٹی کیلئے لاپور پولیس نے رینجرز کو طلب کر لیا۔ رینجرز کیساتھ ساتھ حکومت سے فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی مانگے گئے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین چوبیس سے ستائیس جنوری تک ٹی ٹونٹی میچیز کھیلے جائیں گے، جس کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے دو ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کیلئے طلب کر لئے ہیں جبکہ رینجرز کی آٹھ ریزروز کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ میچ سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں اور سٹیڈیم اور اس کے گردونواح میں ڈرون کیمرے اُڑانے پر بھی مکمل پابندی ہو گی جبکہ رینجرز کیساتھ ساتھ آرمی کے دستے سٹینڈ بائی رکھے جائیں گے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال پر فوری طور قابو پایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 839622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش