0
Monday 20 Jan 2020 18:44

پنجاب میں سرگرم 500 این جی اوز کے سپیشل آڈٹ کا حکم

پنجاب میں سرگرم 500 این جی اوز کے سپیشل آڈٹ کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں این جی اوز کی مانیٹرنگ کا عمل جاری۔ حکومت نے 500 این جی اوز کا سپیشل آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی، مذکورہ این جی اوز کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں مبینہ ملوث ہونے کی شکایت سامنے آئی تھیں۔ اس سے قبل پنجاب میں این جی اوز کیخلاف مختلف شکایات پر بڑی تعداد میں این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس وقت پنجاب میں 3100 این جی اوز کام کر رہی ہیں، جبکہ 1500 کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہے۔ رجسٹرڈ این جی اوز کے معاملات کی رپورٹس حکومت کو بھجوائی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان این جی اوز میں 500 این جی اوز کا سپیشل آڈٹ کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان میں مبینہ طور پر ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ سپیشل آڈٹ کی رپورٹس حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 839626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش