0
Monday 20 Jan 2020 19:40

آج کراچی لاوارث، کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار اور کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے، اسد اللہ بھٹو

آج کراچی لاوارث، کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار اور کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے، اسد اللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ تبدیلی، روٹی کپڑ ا اور مکان دینے سمیت تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، حقیقی تبدیلی، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی سے نجات سمیت تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے، عوام نے تمام نظام اور لوگوں کو آزمالیا اب حل صرف اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہے، جماعت اسلامی ملک میں اصلاح معاشرہ کے ساتھ افراد کی کردار سازی اور شریعت کے نفاذ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور قوم کو متبادل و دیانتدار قیادت منتخب کرنے کا موقع دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد گلشن معمار میں جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن محمد عاقل عثمانی کی وفات پر ان کے گھر صاحبزادے عاصم عثمانی سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔

اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ رہتے ہوئے بھی رضائے الہیٰ کے حصول کی خاطر مظلوم عوام کی دادا رسی میں عملی طور مصروف ہے، کراچی میں سابق میئر عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کا کام اور کردار پوری قوم کے سامنے ہے، آج کراچی شہر لاوارث، عملی طور کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اور کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کو موقع ملا تو دوبارہ اس شہر کی تعمیر و ترقی اور رنقیں بحال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 839628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش