QR CodeQR Code

ملک کو لوٹنے والوں کے بجائے عوام کا احتساب شروع ہو چکا ہے، مفتی نعیم

20 Jan 2020 20:51

اپنے ایک بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم نے کہا کہ تبدیلی سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں، جو اب دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے تبدیلی نے اپنا رنگ بدل کر ماضی کی حکومتوں کے رنگ میں ڈھال لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ عوام آٹے کے بحران کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، حکمرانوں کو ایک دوسرے پر الزامات سے فرصت نہیں، حکومت آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے بیان بازی کے بجائے اقدامات کریں۔ اپنے ایک بیان میں مفتی نعیم نے کہا کہ حکمران ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، ملک کو ماضی میں لوٹنے والوں کا احتساب کے بجائے لگتا ہے بیچارے عوام کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے سن رہے ہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا مال واپس لایا جا رہا ہے، لیکن قوم کی تقدیر بدلتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں، جو اب دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے تبدیلی نے اپنا رنگ بدل کر ماضی کی حکومتوں کے رنگ میں ڈھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو احتساب کے ساتھ مہنگائی کے کنٹرول کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہیے تھے، لیکن اقدام نہ کرنے کی وجہ سے اب آٹے کے بحران کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 839638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839638/ملک-کو-لوٹنے-والوں-کے-بجائے-عوام-کا-احتساب-شروع-ہو-چکا-ہے-مفتی-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org