0
Monday 20 Jan 2020 19:49

سی ٹی ڈی کی کارروائی، بہاولنگر ہارون آباد سے ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، بہاولنگر ہارون آباد سے ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر ہارون آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں عمران، عابد سہیل اور رضا شامل ہیں، ملزمان سے 7 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، بال بیرنگز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے بہاولنگر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، ملزمان سے 2 تھیلوں میں 869 اور 613 گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

میڈیا نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے 2 دستی بم، بارودی سامان اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوئے، ساہیوال کا رہائشی خالد ضیاء لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتا ہے، خالد ضیاء بڑی کارروائی کے لیے یہاں آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 839653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش