QR CodeQR Code

آٹا بحران، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ وزیر کو طلب کر لیا

20 Jan 2020 19:58

سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے اپوزیشن رہنماؤں نے آٹے بحران پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ چیئرمین سینیٹ نے آٹے بحران پر فوڈ سکیورٹی کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ متعلقہ وزیر بھی کل ایوان میں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین صادق سنجرانی نے آٹے کے بحران پر متعلقہ وزیر کو کل طلب کرلیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے اپوزیشن رہنماؤں نے آٹے بحران پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ چیئرمین سینیٹ نے آٹے بحران پر فوڈ سکیورٹی کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ متعلقہ وزیر بھی کل ایوان میں آئیں۔ صادق سنجرانی نے آٹے بحران پر چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ملک میں کئی روز سے جاری آٹے بحران سے متعلق سینیٹ میں کل بھی بحث جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 839657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839657/ا-ٹا-بحران-چیئرمین-سینیٹ-صادق-سنجرانی-نے-متعلقہ-وزیر-کو-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org