QR CodeQR Code

سندھ میں کمشنری نظام کو بحال کرنا وقت کی ضرورت تھی، قائم علی شاہ

10 Jul 2011 00:24

اسلام ٹائمز:وزیراعلٰی ٰہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ عوام کمشنری نظام کو مانتے تھے، اس نظام نے عوام کو سہولیات فراہم کیں۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سید قائم علی شاہ نے کہا ہے سندھ میں کمشنری نظام کو بحال کرنا وقت کی ضرورت تھی، کراچی اور حیدر آباد کی حیثیت پر علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔ وزیراعلٰی ٰہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ عوام کمشنری نظام کو مانتے تھے، اس نظام نے عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کنکرنٹ لسٹ ختم ہو چکی ہے، اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں، یہ صوبوں کا حق ہے کہ کتنے اختیارات اپنے پاس رکھیں۔ وزیراعلٰی سندھ نے بتایا کہ پولیس کے اختیارات اس کو واپس کر دیئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں وزیراعلٰی سندھ نے بتایا کہ کراچی اور حیدر آباد کی حیثیت سے متعلق الگ نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے اور کوشش ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کا عمل چلتا رہے۔


خبر کا کوڈ: 83966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83966/سندھ-میں-کمشنری-نظام-کو-بحال-کرنا-وقت-کی-ضرورت-تھی-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org