0
Monday 20 Jan 2020 22:25

کرپٹ مافیا نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنیکی کوشش کی لیکن حکومت کی بروقت کاروائیوں سے حالات ابتر نہیں ہوئے، اعجاز حسین جنجوعہ

کرپٹ مافیا نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنیکی کوشش کی لیکن حکومت کی بروقت کاروائیوں سے حالات ابتر نہیں ہوئے، اعجاز حسین جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر و چئیرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹ مافیا نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت بالخصوص مقامی انتظامیہ کی بروقت کاروائیوں سے حالات ابتر نہیں ہوئے۔ آٹا ارزاں نرخوں پر وسیع پیمانے پر دستیاب ہے اور کسی قسم کی کوئی کمی نہیں، وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی اور حب الوطنی پر کوئی شک نہیں، ماضی کی کرپٹ ترین حکومتوں کا بویا ہم کاٹ رہے ہیں، بیرونی و اندرونی قرضوں کی وجہ سے مشکل ترین معاشی فیصلے کئے تاکہ عارضی ریلیف کی بجائے قوم کو مستقل سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ادارے درست سمت کی جانب سفر کریں۔ آئندہ تین ماہ میں مثبت معاشی صورتحال سامنے آنے والی ہے، پارٹی کارکنوں کو دیوار سے نہیں لگنے دیا اور آئندہ بھی ایسا کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دوں گا۔ یہ پارٹی کسی فرد واحد کا ڈیرہ نہیں کہ جہاں ذاتی مفاد کے تحت فیصلے صادر کر دیئے جائیں۔ عام انتخابات میں کی جانے والی ناانصافی تنظیم سازی میں برداشت نہیں کی جائے گی، فصلی بٹیرے تو دانہ چگتے اڑ جائیں گے۔ حقیقی اور فعال کارکنوں کو ہی باعزت مقام ملے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی رہنما نادر نواز خان کی جانب سے پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں و کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی و نظریاتی رہنماؤں محمد یونس غازی، محمد سلیم بخاری، جواد امین قریشی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ اور طارق احمد خان نے الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چوبیس سال کی انتھک محنت کے بعد عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بنا کر کامیابی کا پہلا فریضہ ادا کردیا۔ نظام کی تبدیلی اور ملک ترقی و خوشحالی کے لئے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کا آغاز کیا اور جب پارٹی نظریہ عوام کو سمجھ آیا تو پیشہ ور سیاستدان اپنی حیثیت و سرمایہ کی بدولت پارٹی پر حاوی ہوگئے۔ اب جبکہ پارٹی برسر اقتدار ہے تو یہی پیشہ ور و مفاد پرست ٹولہ عمران خان کو گمراہ کررہا ہے تاکہ پارٹی کارکنوں میں سے اہلیت کی بنیاد پر کوئی آگے نہ آسکے بصورت دیگر ان کی نام نہاد خاندانی سیاست پر منفی اثرات پڑیں گے۔ حال ہی میں کی جانے والی تنظیم سازی نے کارکنوں کو متحد و منظم کردیا ہے، اب ڈرائنگ روم میں کئے جانیوالے یکطرفہ فیصلے کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے۔ عمران خان کسی صورت اپنے نظریات سے یوٹرن نہیں لے سکتا لیکن نظریات کی تکمیل کے لئے بعض تکلیف دہ سمجھوتے کئے جا سکتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 839660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش