0
Monday 20 Jan 2020 22:39

آٹے کی قلت سے ہر فرد کی زندگی بری طرح متاثر ہے، حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کروائی کرے، علامہ اقتدار نقوی 

آٹے کی قلت سے ہر فرد کی زندگی بری طرح متاثر ہے، حکومت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کروائی کرے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بہت بلند بانگ دعوؤں کے بعد حکومت میں آئے تھے مگر ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا بلکہ اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا ہے۔ عوام مہنگائی پر تو روتے ہی تھے اب آتے کی عدم دستیابی نے تو عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ آٹا چونکہ ہر شخص کی ضرورت ہے لہٰذا آٹے کی قلت نے ہر فرد کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور خاص طور پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔ ایسے تمام عناصر جو آٹے کے بحران کا سبب بنے ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے بلکہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی عوام کیلئے پریشانی کا سبب نہ بن سکے۔
خبر کا کوڈ : 839662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش